ماڈل ٹاﺅن کچہری، سہولیات کا فقدان ، سائل خوار

ماڈل ٹاﺅن کچہری، سہولیات کا فقدان ، سائل خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سائلین خوار ہونے لگے ہیں۔ بزرگ شہریوں ، خواتین اور کمسن بچوں کے بیٹھنے کے لئے صرف انتظار گاہ میں2عدد بنچ رکھے گئے ہیں جس کے باعث پیشی پر آنے والے افراد کوانتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس حوالے وکلاءاور شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے جائیں ۔