حکمرانوں نے عام آدمی کیلئے زندگی ایک بوجھ بنادی،اشرفبھٹی
لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عام آدمی کیلئے زندگی ایک بوجھ بنادی ہے قومی وسائل پرحکمران خاندان کاقبضہ ہے جبکہ بیچارے غریب غرباءدووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیںاس قسم کی ہوشربا مہنگائی ہم نے کبھی دیکھی نہ سنی ،اس کے باوجودحکمران عوام کوریلیف کی فراہمی اورگڈگورننس کاڈھول جبکہ بیچارے عوام اپناسر پیٹ رہے ہیںوزیراعظم نوازشریف نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات مستردکرکے غریبوں کی محرومیوں کامذاق اڑایا ہے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں ناداراورمفلس عوام کی نمائندگی کاحق اداکررہے ہیںاپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کااعلان کرے ورنہ سفیدپوش لوگ بھکاری بن جائیں گے حکمرانوں کی معاشی واقتصادی پالیسیاں ان کے کاروباری مفادات کی آئینہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوصرف اپنامفادعزیز ہے ،عام لوگوں کی بحالی اورخوشحالی ان کی ترجیحات کاحصہ نہیں ہیں حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی دیکھتے ہوئے عوام نے اپنی اوراپنے بچوں کی بہترزندگی کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سے امیدیںباندھ لی ہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نوجوانوں کی امیدوں کامحورومرکزاور سندھ فیسٹیول کے روح رواں ہیںسندھ فیسٹیول کی تقریبات کاآغازخوش آئندہے،اس کاواحدمقصد پاکستان کے ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثہ کواجاگراوراپنے بچوں کواس سے روشناس کرانا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کاتاریخی ورثہ محفوظ بنانے اورآئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے اس قسم کے فیسٹیول دوسرے صوبوں میں بھی منعقدکئے جائیں۔
