اصغر کذاب کیس میں برطانوی وزیر اعظم کا بیان تشویشناک ہے،مجاہد عبدالرسول

اصغر کذاب کیس میں برطانوی وزیر اعظم کا بیان تشویشناک ہے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹا فرپورٹر ) سُنی تحریک کے رہنمامولانا مجاہد عبد الرسول خان ، سردار محمدطاہرڈوگر،شیخ محمد نواز قادری ودیگررہنماو¿ںنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اصغرکذاب کیس کے بارے میں برطانوی وزیراعظم کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ¾ حکومت فی الفورنوٹس لے ملعون اصغرکذاب کیس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت پر حکومتی خاموشی نے قوم کوتشویش میں مبتلاکردیا ہے ، حکومت قوم کے سامنے اصغرکذاب کیس کے حوالے سے بیرونی دباﺅ مستردکرنے کااعلان کرے۔

 برطانیہ ،امریکہ،اسرائیل اوربھارت نے گستاخان رسول ﷺ کو تحفظ فراہم کرنے کا بیڑااُٹھارکھاہے نام نہاداین جی اوزغیرملکی ایجنڈے پر کام کرنے سے بازرہیں،ملعون اصغرکذاب کی سزائے موت پر این جی اوزکا واویلاپاکستان کے آئین اورقانون سے بغاوت ہے گستاخ رسول ﷺ کی سزاصرفموت ہے ملک کے کروڑوںعشاقان رسول غازی ممتازحسین قادری کا کرداراداکرنے کیلئے تیارہیں۔
 عدالتی فیصلوں پر عملدرآمدنہ کیاگیاتو اس کی تمام ترذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی ملعون اصغرکذاب کی سزاپر عملدرآمد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اسلام دشمن قوتیں ملعون اصغرکزاب کو رہاکرواکرگستاخی رسولﷺ کیلئے راہ ہموارکرناچاہتے ہیں تاکہ آئندہ ہرکوئی بھی اُٹھ کرتوہین رسالت کرسکے۔ حکومت اصغرکذاب کی سزائے موت پرفی الفورعملدرآمدکرکے گستاخوں کیلئے نشان عبرت بنائے گستاخ رسول اصغرکذاب کی سزا سے گستاخان رسولﷺ ؓ کو واضح پیغام جائے گا کہ اگرآئندہ کسی نے ایسی ناپاک جسارت کی تو اُس کا انجام بھی سزائے موت ہی ہوگا۔