اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘ طاہر یوسف

اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں‘ طاہر یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)دی ٹرسٹ سکول میں اساتذہ نے سالانہ تقریب کا انعقاد کیاجس کی صدارت دی ٹرسٹ سکول کے چیف ایگزیکٹو اور جنرل سیکرٹری ٹیڈز طاہر یوسف نے کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر یوسف نے کہا کہ پاکستان تعلیم میں دن بدن نیچے جارہی ہے اور ماضی میں حکومت نے بین الاقوامی برادری سے یہ وعدہ کیا تھا کہ 2015تک ملک میں سو فیصد شرح خواندگی ہو گی اور ملک کے تمام بچوں سکول جائیں گے مگر اب تسلیم کر لیا گیا ہے کہ ہم یہ ہدف پورا نہیں کر سکتے۔ اس وقت بھی 54لاکھ بچے ایسے ہیں جو سکول نہیں جا رہے ، پاکستان نائیجریا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سکو ل جانے والوں کی شرح کم ہے بھارت بڑی آبادی کے باوجودہم سے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کے لیے تعلیم کے تحت دنیا میں بہت کم علاقے ایسے ہیں جہاں پر لوگوں کے لیے سو فیصد پرائمری تعلیم نہیں ہے ان میں ہمارا ریجن اور افریقہ کے ممالک شامل ہے اور ان کی تعداد پندرہ سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لہٰذا وہ اپنے اس کردار کو سمجھیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ سکول اساتدہ کو بہتر سروس سٹرکچر دینے کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا بھی بہت خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقے میںمعیاری تعلیم کے لیے اپنا فرض پورا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی 20فیصد سے زائد بچے ہمارے سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے اساتذہ کی تنخواہ میں سالانہ اضافے کا اعلان بھی کیا ۔ تقریب سے سکول کی بانی ٹرسٹی محترمہ سائرہ طاہر نے بھی خطاب کیا