جھگڑاکیس : ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کی ضمانت منظور
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے والے ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ۔ عمراکمل کیس کی سماعت ماڈل ٹاﺅن کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ شوکت جاوید نے کی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت کے لیے کوئی ہیرونہیں ، سب برابر ہیں ۔پولیس مختلف بہانوں سے ٹریفک وارڈن کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ عمراکمل کے وکیل نے استدعا کی کہ اُن کے موکل بے گناہ ہیں اور معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔ اُنہوں نے کہاکہ عمراکمل کی شہرت کو نقصان پہنچاہے اور ضروری ہے کہ جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔ عمراکمل کاکہناتھاکہ اُنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ، وہ پولیس گردی کا نشانہ بنے ہیں ۔بعدازاں عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عمراکمل کی ضمانت منظور کرلی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عمراکمل نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کے بعد ٹریفک وارڈن سے جھگڑا اور مبینہ طورپر تشدد کیاتھا۔
