انڈونیشیا میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج ، 16افرادجاں بحق

انڈونیشیا میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج ، 16افرادجاں بحق
Indonesia
کیپشن: Misseleonus

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج جاری ہے، اب تک ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔آتش فشاں ’سینا بنگ‘ نے گزشتہ روز لاوا اور راکھ اگلنی شروع کردی جس کی زد میں آکر 16 افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ اب بھی پہاڑ سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں اور مسلسل راکھ نکل رہی ہے جس نے ارد گرد ساڑھے چار کلومیٹر تک واقع آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی لوگ لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔