جادوئی انجکشن جو دوہری ٹھوڑی سے نجات دلائے

جادوئی انجکشن جو دوہری ٹھوڑی سے نجات دلائے
جادوئی انجکشن جو دوہری ٹھوڑی سے نجات دلائے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹھوڑی کے نیچے جمع ہو جانے والی چربی کے باعث اکثر لوگوں کو دہری ٹھوڑی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے چہرے کی خوبصورتی کیلئے نہایت غیر مناسب تصور کیا جاتا ہے۔ اس مسئلے کا شکار لوگوں کیلئے امریکی سائنسدانوں نے خوشخبری دی ہے کہ اسے ختم کرنے کا آسان اور جدید طریقہ ایجاد کر لیا گیا ہے جس میں نہ ہی سرجری کرنا پڑے گی اور نہ ہی ڈائٹنگ کی ضرورت ہو گی۔

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ملک کونساہے؟

نئے دریافت ہونے والے طریقے میں ATX-101 نامی مادے کا انجکشن استعمال کیا جائے گا جو باقی چربی کو ختم کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوہری ٹھوڑی صرف موٹے افراد کا مسئلہ نہیں بلکہ دبلے افراد بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ نئے طریقہ علاج کو منظوری کیلئے پیش کیا جا چکا ہے اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن مئی میں اس کے عام استعمال کی اجازت کا فیصلہ سنائے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ امریکہ میں منظوری کے بعد یہ طریقہ علاج ساری دنیا میں دستیاب ہو گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -