خواتین کی بوریت دور کرنے کے لیے مرد ،جاپانی کمپنی نے انوکھی ترین سروس متعارف کر ادی

خواتین کی بوریت دور کرنے کے لیے مرد ،جاپانی کمپنی نے انوکھی ترین سروس متعارف ...
خواتین کی بوریت دور کرنے کے لیے مرد ،جاپانی کمپنی نے انوکھی ترین سروس متعارف کر ادی

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) اُسان رینٹل نامی ایک جاپانی کمپنی نے 10 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے درمیانی عمر کے مرد کرائے پر فراہم کرنے کی انوکھی ترین سروس متعارف کروارکھی ہے۔ اُسان رینٹل کا مطلب ہی ”درمیانی عمر کے مرد کرائے پر“ ہے۔ اس سے پہلے ایسی تو بہت سی کمپنیاں سامنے آچکی ہیں جو نوجوان دوست یا بوائے فرینڈ کرائے پر فراہم کرتی ہیں لیکن یہ کمپنی اس طرح منفرد ہے کہ یہ درمیانی عمر کے مرد فراہم کرتی ہے۔

وہ باتیں جو مر د خواتین کو بتانے سے ہچکچاتے ہیں

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے فراہم کردہ مرد بوریت کا شکار خواتین کے ساتھ ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں، بات چیت کرکے وقت گزارسکتے ہیں، شاپنگ کیلئے اکٹھے جاسکتے ہیں، گھر کے چھوٹے موٹے کام کرسکتے ہیں یا زیادہ تفریحی انداز میں وقت گزارنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان مردوں کی سہولیات 24 گھنٹے میسر ہیں اور کسی بھی وقت انہیں کال کرکے بلایا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -