آج تک آپ کافی غلط طریقے سے پیتے آئے ہیں ، صحیح طریقہ جانئے
لندن(نیوزڈیسک)کافی ایک ایسا مشروب ہے جو ہر فرد کبھی نہ کبھی ضرور پیتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کافی پینے کا درست طریقہ بتائیں گے۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ گرم کی بجائے کولڈبریو (ٹھنڈی )کافی پینے کے فوائد زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کولڈ کافی ذائقہ میں مزیدار ہوتی ہے اور گرم کافی کی نسبت یہ صحت پر مثبت اثرات رکھتی ہے۔بریو کافی دیگر طریقوں سے بنائی گئی کافی سے بہت بہتر ہے۔ کچھ دیگر طریقوں میں کافی کو ٹھنڈا کرکے پیا جاتا ہے لیکن بریو کافی میں بین کو بالکل بھی ابالا نہیں جاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کافی کو گرم کیا جائے تو بینز میں موجود تیزابیت بھی باہر آجاتی ہے لیکن اگر گرم نہ کیا جائے تو اس میں تیزابیت نہیں ہوتی اور یہ ہمارے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ماہر غذائیت ویکی ویجسن کا کہنا ہے کہ اگر کافی کو گرم یا ابالا نہ جائے تو اس میں قلوی مرکبات زیادہ ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں لیکن اگر اسے ابال کر استعمال کیا جائے تو کئی مفید مرکبات جیسے انٹی آکسیڈنٹ تباہ ہوجاتے ہیں ،تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور کافی ہمارے لئے نقصان دہ ہو جاتی ہے۔
10کوششیں ناکام ہونے کے بعد با لآخر اماراتی خاتون کو خوشی مل گئی
آئیے آپ کو گھر میں ٹھنڈی بریوکافی بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ ایک کپ موٹی کافی (بہت زیادہ باریک کافی سے اجتناب کریں)ایک جار میں ڈال کر اس میں تین کپ ٹھنڈا پانی ڈالیں اور ہلکا سا ہلا لیں،اب اس جار کو اچھی طرح بند کر کے فریج میں 12سے24گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔اس کے بعد کافی کو نکال کر چھان لیں اور چاہیں تو اس میں ٹھنڈا دودھ،کریم ،چینی یا پانی ملا کر استعمال کریں۔یہ کافی آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہو گی۔