موٹرکمپنی کیا کے منافع میں کمی

موٹرکمپنی کیا کے منافع میں کمی

  

جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ’’کیا‘‘ کے خالص منافع میں 2014 کی آخری سہ ماہی کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ وون کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’کیا‘‘ موٹرز کا گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران خالص منافع میں 54 فیصد کی کمی ہوئی اورکمنی نے 2014ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران 2013 کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 436.2 ارب وون کا خالص منافع حاصل کیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے گردشی منافع میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اورگردشی منافع 500.6 ارب وون رہا جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں 0.5 فیصد کمی ہوئی ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -