امریکہ: قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

امریکہ: قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا اورقدرتی گیس کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کی وجہ سرد موسم کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی اور طلب میں اضافہ ہے ۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں قدرتی گیس کے اہم معاہدے 14.3 سینٹ کے اضافے سے 2.974 ڈالرفی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم سرد موسم کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی اور قدرتی گیس کی طلب میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -