بھارت‘ پولٹری مصنوعات پر پابندی کا فیصلہ چیلنج
بھارت نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) اور امریکہ کی طرف سے بھارتی پولٹری مصنوعات پر پابندی کو عالمی اصولوں کے مطابق قرار دیئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات حل کرنے والے بورڈ میں اپیل دائر کی ہے جو کہ عالمی تجارتی تنظیم کے سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے بھارت کی طرف سے دیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس نے ڈبلیو ٹی او کی جاری کردہ رپورٹ میں بعض قانونی نکات اور قانونی تشریح کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔