عالمی سیاحوں کی تعداد 1 ارب 13 کروڑ سے زائد

عالمی سیاحوں کی تعداد 1 ارب 13 کروڑ سے زائد

  

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2014 ء کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 1 ارب 13 کروڑ سے زائد رہی جوکہ 2013 ء کی نسبت 5 کروڑ 10 لاکھ زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیاحت،یواین ورلڈ ٹوور ازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل طالب رفاعی نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ،گلوبل ٹوورازم فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران شعبہ سیاحت نے خود کو حیران کن طور پراقتصادی بحالی کا مضبوط اور قابل قدر مشغلہ ثابت کیا ہے جس کے ذریعے اربوں ڈالر کی برآمدات اور کئی ملین افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -