ٹویٹر گروپ میسجنگ اور ویڈیو فیچر متعارف کرائیگا

ٹویٹر گروپ میسجنگ اور ویڈیو فیچر متعارف کرائیگا

سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹویٹر نے گروپ میسجنگ اور ویڈیو کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویٹر اب اپنے صارفین کو یہ سہولت دے رہا ہے کہ ایک صارف ایک وقت میں 20 افراد کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا ہے جبکہ اس سے قبل ایک صارف صرف ایک شخص کو ہی براہ راست میسج بھیج سکتا تھا۔ٹویٹر نے کہا ہے کہ گروپ میسجنگ میں صارف کو آپشنز دیئے جائیں گے کہ وہ کس طرح اور کس کے ساتھ چیٹ کرنا چاہتا ہے۔ٹویٹر اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے صارفین کو 30 سیکنڈ کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سہولت مہیا کرے گا۔ 284 ملین صارفین روزانہ کم از کم ایک بار ٹویٹر پر جاتے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1