ایران: بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند

ایران: بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند

  

ایرانی سنٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر جنرل غلام علی کامیاب کا کہنا ہے کہ ان کا ملک نے اپنی بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین ترک کر دیا ہے۔تہران دوسرے ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈالر کے بجائے یورو، ترک لیرا، روسی روبل سمیت چین اور کوریا کی کرنسی استعمال کر رہا ہے۔ ایران کا متعدد ملکوں کے ساتھ آسان شرائط پر مبنی ہاہمی تجارت کے معاہدے کرنے کا امکان موجود ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدوں کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا۔حالیہ چند مہینوں کے دوران ایرانی کرنسی تومان کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ گر چکی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -