13 ارب روپے کے جنریٹر درآمد
سٹیٹ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد 2014ء کو پاکستانیوں نے 54.44 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کر کے اپنی انرجی ضروریات کو پورا کیا ہے۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013ء کو 57.34 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کئے گئے تھے جو 2014ء سے کچھ زیادہ ہیں۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ بحران سے حکومت نمٹنے میں ناکام نظر آئی ہے جس کے بعد شہریوں نے گزشتہ دو سالوں میں 111.78 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کئے ہیں۔