کامیڈین کاشف پرنس کی رسم قل ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

کامیڈین کاشف پرنس کی رسم قل ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)معروف نوجوان کامیڈین کاشف پرنس کی رسم قل گزشتہ روزبعد نماز عصر مسجد گلزار مدینہ محمدی کالونی بادامی باغ میں ادا کی گئی جس میں ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی موت پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں خوشبو،امانت چن،ظفری خان،افتخار ٹھاکر،آصف اقبال،عابد چارلی،نسیم وکی،ارشد چوہدری،ناصر چنیوٹی،آفرین،ندا چوہدری،ماہ نور،گلفام،قیصر پیا،،ہنی البیلا،طاہر نوشاد،امان اللہ،ڈاکٹر اجمل ملک،میگھا،سردار کمال،عمران خان،شیبا بٹ،سدرہ نور،سخاوت ناز،سنہری خان،حاجی رزاق،ارشد چوہدری ،چنگیز اعوان،علی رضا،عمران شوکی،برجو،عقیل حیدر،سہیل احمد،سید محسن جعفراور دیگر لوگ شامل ہیں فنکاروں اور دیگر افراد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کاشف پرنس کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے۔

مزید : کلچر