مسرورفتح علی خان بھارتی موسیقار ندیم شیرون کی دعوت پر دوبئی روانہ

مسرورفتح علی خان بھارتی موسیقار ندیم شیرون کی دعوت پر دوبئی روانہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)’’ماہیا وے بڑی دیر ہوگئی‘‘ سے دنیابھرمیں شہرت حاصل کرنے والے قوال مسرور فتح علی خان بھارتی موسیقار ندیم شیرون کی دعوت پر دوبئی روانہ ہوگئے۔وہ دوبئی مرینا میں منعقدہونے والے میوزیکل شومیں ندیم شیرون کے ہمراہ پرفارم کرینگے روانگی سے قبل ایک ملاقات میں مسرور فتح علیخان نے بتایاکہ ان کے گانے’’ماہیا وے بڑی دیر ہوگئی‘‘ کو مووی بکس نے دنیا بھرمیں ریلیز کیا تھا جس نے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ندیم شیرون نے انہیں دوبئی میں منعقدہ میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کی دعوت دے دی جس کے لیئے وہ دوبئی جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -