مظہر راہی کاورلڈ کپ کے لئے خصوصی گیت

مظہر راہی کاورلڈ کپ کے لئے خصوصی گیت

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہر راہی نے پاکستانی کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیئے ورلڈکپ کا خصوصی گیت ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جسے عمران علی نے ریکارڈ کیا تھا اس گانے کی شاعری مظہرراہی نے لکھی ہے اور اس کا میوزک بھی انہوں نے خود ہی ترتیب دیاہے۔اس خصوصی گیت کو ورلڈکپ سے قبل ٹی وی چینلز پرچلایاجائیگا۔

مزید : کلچر