ہالی ووڈ فلم ’’کنگزمین دی سیکریٹ سروس‘‘ کا نیاٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ فلم ’’کنگزمین دی سیکریٹ سروس‘‘ کا نیاٹریلر ریلیز

نیویارک(این این آئی) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کنگزمین دی سیکریٹ سروس کا نیاٹریلر ریلیز کردیاگیا،ایڈوونچر اور تھرل سے بھرپور فلم کنگزمین دی سیکریٹ سروس کا نیا ٹریلر ایکشن فلموں کے شائقین میں مقبول ہورہاہے،فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کی تربیت دی جاتی ہے لیکن وہ اپنے ہی استادوں کیلئے وبال جان بن جاتا ہے۔فلم میں خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے ٹیرن ایگرٹن ،جبکہ دیگر کاسٹ میں COLIN FIRTH،مائیکل کین اور سیموئل شامل ہیں۔

،ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس 13 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر