امن و امان کی صورتحال عوام اور فنکار برادری پریشانی کا شکار ہے ، صنم خان

امن و امان کی صورتحال عوام اور فنکار برادری پریشانی کا شکار ہے ، صنم خان
امن و امان کی صورتحال عوام اور فنکار برادری پریشانی کا شکار ہے ، صنم خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج رقاصہ صنم خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پریشانی کا شکار ہے ، شوبز کی بگڑتی صورتحال نے فنکاروں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو دوبار سے قائم کرنا ہو گا ۔ چند سال قبل سٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ گیا لیکن کچھ لوگوں کی محنت کی وجہ سے آج دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے اس لئے میں بھی مسلسل تھیٹر ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔صنم خان نے کہا کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی اور میں بھی چاہتی ہوں کہ ہمارے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں اپنے گھر کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہوں ۔ موجودہ دور کے کمرشل تھیٹر کی ناکامی کی بڑی وجہ سکیورٹی اور میرٹ کو نظر انداز کرنا ہے ۔ یہ مسائل ہم نے خود ہی پیدا کیے ہیں اب ہمیں ان مسائل کے حل تلاش کرنے ہونگے ۔

مزید : کلچر