نجومی کی پیشین گوئی سونیا بھٹی نے نام تبدیل کرلیا

نجومی کی پیشین گوئی سونیا بھٹی نے نام تبدیل کرلیا
نجومی کی پیشین گوئی سونیا بھٹی نے نام تبدیل کرلیا

  


لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ سونیا بھٹی نے نجومی کی طرف سے ملنے والی کامیابی کی پیشین گوئی پر اپنا نام تبدیل کرلیا انہوں نے اپنا نام سونیا حاکم رکھ لیا ہے ایک ملاقات کے مطابق سونیا حاکم نے بتایاکہ گذشتہ دنوں ایک پامسٹ نے یکے بعد دیگرے کامیابیوں کی پیشین گوئی کی تھی جو انہیں حاصل بھی ہوئی ان کے ویڈیوز نے چینلز پر بہت دھوم مچائی اور انہیں میگا کاسٹ سیریل’’کنیز‘‘ میں بھی کاسٹ کرلیا گیا۔سونیا حاکم نے کہاکہ ان کا نام تبدیل کرنا ان کے لیئے لکی ثابت ہو رہاہے انہیں مختلف ٹیلی فلمز اور ڈرامہ سیریلز کی آفرز بھی آرہی ہیں اور وہ معیاری کام دیکھ کر سائن بھی کررہی ہیں۔

مزید : کلچر