فلم’’ ڈائی ورجنٹ‘‘ کے سیکیوئل’’ اِنسرجنٹ‘‘کا نیا ر ٹریلر ریلیز

فلم’’ ڈائی ورجنٹ‘‘ کے سیکیوئل’’ اِنسرجنٹ‘‘کا نیا ر ٹریلر ریلیز

  

نیویارک(این این آئی)بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم’’ ڈائی ورجنٹ‘‘ کے سیکیوئل’’ اِنسرجنٹ‘‘کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے جس میں مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کرمظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے ۔ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں جنکے علاوہ تھیوجیمز،زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ،نومی واٹس،میگی کیواور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

ایکشن ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 20 مارچ کوسنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -