سوناکشی سنہا تیلگو فلم کے ہندی ری میک میں کام کریں گی

سوناکشی سنہا تیلگو فلم کے ہندی ری میک میں کام کریں گی
سوناکشی سنہا تیلگو فلم کے ہندی ری میک میں کام کریں گی

  


ممبئی (این این آئی)دبنگ گرل سوناکشی سنہا تیلگو فلم کے ہندی ری میک میں کام کرنے جارہی ہیں، مووی ہوگی ایکشن اور ماردھاڑ سے بھری ہوئی۔سوناکشی سنہا کو ایک کے بعد ایک مل رہے ہیں ناکامیوں کے صدمے۔ پچھلے برس کئی فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھائے لیکن مجال ہے کہ کوئی فلم ہٹ ہوئی ہو۔ بڑے چھوٹے سبھی ہیروز کے ساتھ ہیروئن بن کر ادائیں لٹائیں۔ رومانی ڈائیلاگز بولے قیامت خیز رقص کیا، اتنا پسینہ بہانے کے باوجود اداکارہ سے کامیابی روٹھی رہی۔مست مست نینوں والی حسینہ کو اب سپر ہٹ تیلگو فلم کے ہندی ری میک میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔ مووی کی کہانی ہے کچھ ایسی کہ ہیروئن بھی ہیرو کی طرح ایکشن دکھائیں گی اور اب یہ سب کرنا تو سوناکشی سنہا کے بائیں ہاتھ کا کام۔ ہاں کامیابی کتنی ملتی ہے اس کا انتظار رہے گا۔

مزید : کلچر