ہالی ووڈ فلم ’’اولڈ فیشن‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’اولڈ فیشن‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

  

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی رومانس سے بھرپور فلم اولڈ فیشن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تیرہ فروری کو پیش کی جائے گی۔ہالی ووڈ کی فلم اولڈ فیشن ہے دو پیار کرنے والوں کی کہانی۔جو کرتے ہیں بغاوت رسم و رواج سے۔فلم کی کہانی ایک کالج کے لڑکے اور ایک ایسی لڑکی جو بہت ہمت اور کچھ کرجانے والی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے۔ دونوں ملکر پرانی رسموں کو خاتمے کیلئے جنگ لڑتے ہیں۔رک سوارٹ ویلڈر کی ہدایت کردہ فلم میں الزبتھ روبرٹس ، ٹیلر ہولنگر ، لی جون ووڈز نے عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

محبت کے مناظر لئے فلم اولڈ فیشن 13 فروری کو محبت کے عالمی دن کے موقع پر پیش کی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -