پٹرولیم مصنوعات میں چوتھی بار کمی سے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچے گا

پٹرولیم مصنوعات میں چوتھی بار کمی سے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچے گا

  

لاہور (وقائع نگار)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے پٹرولیم مصنوعات میں چوتھی بار کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اسے عوام /صنعتکار دوست فیصلہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن میں ریلیف ملے گا جس کے باعث عوام کو اشیاء سستی فراہم ہونگی اور مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اس وقت 6سال کی کم ترین سطح44ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وقتاً فوقتاً اضافوں کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا تھا اب پٹرولیم کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیے گئے تمام اضافے فی الفور واپس لیے جائیں۔تاکہ عوام اور صنعتکاروں کو پٹرولیم مصنوعات میں کی گئی کمی کا حقیقی ریلیف حاصل ہوسکے۔

مزید :

کامرس -