اداکارہ ثناء کے شوہر فخر نے ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی رچا لی

اداکارہ ثناء کے شوہر فخر نے ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی رچا لی
اداکارہ ثناء کے شوہر فخر نے ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی رچا لی

  

کراچی (آئی این پی) فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا کے شوہر فخر نے معروف ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی کرلی۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق ثنا کے شوہر فخر جن دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملازمت کر رہے تھے اس دوران ان کی دوستی مناہل شاہ سے ہوگئی جو 7 سال جاری رہی۔ مناہل شاہ اور فخر کے درمیان اچانک کسی بات پر ناراضی ہوگئی جس کے بعد فخر نے اداکارہ ثنا سے شادی کرلی، مناہل شاہ روٹھ کر متحدہ امارات چلی گئیں۔ گزشتہ برس دونوں پریمیوں کا پریم ایک بار پھر جاگ اٹھا جس کے بعد انھوں نے مناہل شاہ کو کراچی میں رہائش اختیار کرنے کی تمام سہولیات مہیا کیں، وہ زیادہ تر وقت کراچی میں مناہل شاہ کے ساتھ گزار نے لگے۔ اداکارہ ثنا سے اس سلسلے میں بتایا کہ ان کے شوہر نے تین شادیاں کی ہیں اور تینوں شادیاں مجھ سے ہوئی ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ اور نہیں کہہ سکتی جب کہ مناہل شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند تھا ۔

مزید :

کلچر -