بین الاقوامی شپنگ کمپنی کے ملازمین نے 2ملین ڈالر کا مقدمہ جیت لیا
واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹرک ڈرائیوروں نے بین الاقوامی شپنگ کمپنی کیخلاف معاوضے کی ادائیگی میں ہیر پھیر کے مقدمہ میں 2ملین ڈالر جیت لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 7ٹرک ڈرائیوروں نے ایک اعلیٰ عدالت میں مقدمہ کر رکھا تھا کہ پیر کارئیج نامی کمپنی کے وہ ملازم ہیں تاہم انہیں ٹھیکدار کے طور پر ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ جنہوں نے اپنے ٹرک لیز پر دے رکھے ہیں۔ لاس اینجلس میں واقع اعلیٰ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ان ڈرائیوروں کو لاس اینجلس کے لیبر قوانین کے مطابق ادارے کا ملازم تصور کیا جائے گا۔ اس لیے انہیں 2ملین ڈالر ادا کئے جائیں ۔