ملکی سیکیورٹی صورتحال ٗ موبائل فونز سم کی فروخت میں نمایاں کمی

ملکی سیکیورٹی صورتحال ٗ موبائل فونز سم کی فروخت میں نمایاں کمی

 کراچی (این این آئی)ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث موبائل فون سمز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی۔چھ ماہ کے دوران پانچوں موبائل فون آپریٹرز کی جاری کردہ سمز میں بیالیس لاکھ ساٹھ ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں چار موبائل فون آپریٹرز کے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی تھری جی،فورجی صارفین کی مجموعی تعداد ستاون لاکھ ستائیس ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں فورجی صارفین کی تعداد 2242بتائی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کی حالیہ مہم کے اختتام پر موبائل فون سبسکرپشن میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے جس سے کمپنیوں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔پاکستان میں موبائل فون سمز کی ماہانہ فروخت ایک لاکھ سے زائد ہے تاہم نوے روز تک نئی سمز کے اجرا پر پابندی کی وجہ سے فروخت میں بھی نمایاں کمی ہوگی جس سے ٹیلی ڈینسٹی کی شرح میں بھی کمی کا سامنا ہوگا۔

مزید : کامرس