چین کے سٹاک ریگولیٹری کمیشن نے سٹہ بازوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

چین کے سٹاک ریگولیٹری کمیشن نے سٹہ بازوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی (اے پی پی) چین کے سٹاک ریگولیٹری کمیشن نے ایسے سٹہ بازوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جو سرمایہ کاروں کو قرض دیکر مارکیٹ میں قیاس آرائیاں پھیلانے کی کوشش کر تے ہیں ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام 46بڑی سٹاک ٹریڈنگ کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کرینگے کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے سٹاک مارکیٹ میں نقصانات اور بینکنگ سیکٹر میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ریگولیٹری کمیشن ان کمپنیوں کیخلاف تحقیات کا آغاز نئے سرے سے کریگا جنہوں نے اپنی سرگرمیاں پچھلے ہفتے ریکارڈ طور پر تیز رکھیں۔ ادھر بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جاری کر دہ قرضوں کی نگرانی کریں تاکہ انہیں سٹاک مارکیٹ میں بے جا استعمال سے روکا جا سکے ۔ چین میں اس وقت ڈوبتے قرضوں کی شرح پانچ سال کی بلند ترین سطح پر ہے تاہم اس کیخلاف فوری ایکشن سے سٹاک مارکیٹ میں زیادہ پیچدگی پیدا ہوسکتی ہے

مزید :

کامرس -