ہنڈا اٹلس کار کے خالص منافع میں 257فیصد کا اضافہ

ہنڈا اٹلس کار کے خالص منافع میں 257فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال اپریل تا دسمب سال 2013 ء کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ہنڈا اٹلس کار کے خالص منافع میں 257فیصد کا اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2014ء کے آخری نو ماہ کے دوران کمپنی کو ایک ارب 58کروڑ وپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے سال 2013ء کے اسی عرصہ کے دوران منافع 441ملین روپے رہا تھا ، سال 2013ء کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.09روپے رہی تھی جو سال 2014ء میں بڑھ کر 11.03روپے تک پہنچ گئی۔

مزید : کامرس