تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک کر دیا گیا

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک کر دیا گیا

  

 ہری پور (اے پی پی) تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک کر دیا گیا جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ تربیلا ڈیم ذرائع نے بتایا کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1472 فٹ ہے۔ ذرائع نے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بتایا کہ تربیلا بجلی گھر کی موجودہ پیداوار 532 میگاواٹ ہے۔ بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 9 یونٹ پانی کے کم اخراج کی وجہ سے بند ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج ارسا کی ڈیمانڈ کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -