2015ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 3فیصد سے زیادہ کمی نہیں ہوگی ، روس

2015ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 3فیصد سے زیادہ کمی نہیں ہوگی ، روس

  

 ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں صرف 3فیصد تک کمی کیلئے پر امید ہے ۔ وزارت اقتصادیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسے امید ہے کہ 2015ء کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار میں کمی کی شرح 3فیصد سے زیادہ آگے نہیں جائیگی اور بعض ماہرین معاشیات کی جانب سے 4سے5فیصد کمی کے اندازے غلط ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں اور یوکرائن بحران کے باعث مغربی ملکوں کی پابندیوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی اقتصادی صورتحال 2009ء کی عالمی کساد بازاری کے دور کی سطح جانے کا امکان ہے ۔ شرح نمو کے حوالے سے نئی پیشنگوئی حکومت کی مالیاتی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے مہم کا حصہ ہے۔ نئے منصوبے کے تحت یہ فرض کیا جا رہا ہے کہ خام تیل کے نرخ سال کے دوران 50ڈالر فی بیرل کی سطح پر قائم رہیں گے۔

مزید :

کامرس -