جامشور پاور کمپنی لمیٹڈکوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے ایک ارب 64کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی)جامشور پاور کمپنی لمیٹڈ (جینکو1)کوئلے کی مدد سے 1320میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے ایک ارب 64کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جینکو کے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کے تعین کیلئے درخواست دی ہے ۔ کمپنی جامشورو میں 660 میگا واٹ کی پیداواری استعداد کے دو پاور پلانٹ لگائے گی جن سے مجموعی طور پر 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جو ملک میں بجلی کی موجودہ کمی کے 20فیصد کے برابر ہے جبکہ کوئلے کی مدد سے بجلی تیاری سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی مد میں 20فیصد اور فرنس آئل سے تیار ہونے والی بجلی کی مد میں 30فیصد بچت ہوگی جس سے تیل کے درآمدی بل میں کمی کے ساتھ ساتھ کوئلے کی مدد سے سستی بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ (zuh/mik/rmq 10355:15)