اینگرو فوڈز لمیٹڈ کاگزشتہ سال کے دوران منافع868 ملین روپے رہا

اینگرو فوڈز لمیٹڈ کاگزشتہ سال کے دوران منافع868 ملین روپے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی)اینگرو فوڈز لمیٹڈ 30دسمبر 2014کو ختم ہونے والے سال کے دوران 868ملین روپے کا نفع کمایا ہے ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کیلئے کمپنی کی فی شیئر آمدنی 1.13روپے رہی ہے جبکہ سال 2013ء کے دوران کمپنی نے 870 ملین روپے کا نفع کمایا تھا اور اسکی فی حصص آمدن 1.14روپے رہی تھی۔ سال 2013ء کے دوران کمپنی کے ڈسٹری بیوشن اخراجات 5ارب روپے رہے تھے جو گزشتہ سال کے دوران کم ہو کر 4.74ارب روپے ہوگئے۔ اس طرح کمپنی کے منافع میں اضافہ ہوا تاہم گزشتہ سال کے دوران کمپنی نے سال 2013ء کے مقابلے میں 2ملین روپے کم نفع کمایا ہے ۔

مزید :

کامرس -