رعائتی نرخوں پر ڈرل کلٹیویٹرز حاصل کرنے کیلئے قرعہ اندازی 6 فروری کو ہو گی

رعائتی نرخوں پر ڈرل کلٹیویٹرز حاصل کرنے کیلئے قرعہ اندازی 6 فروری کو ہو گی

  

 لاہور (این این آئی)پنجاب میں دالوں کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کے تحت رعائتی نرخوں پر ڈرل کلٹیویٹرز حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کی قرعہ اندازی 6 فروری کو ہو گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ کے تحت05 ایکڑ سے 25 ایکڑ تک کی قابل کاشت اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل تھے ۔قرعہ اندازی کے ذریعے ڈرل حاصل کرنے کی صورت میں کامیاب امیدوار تین سال تک اس ڈرل کو بیچنے یا ٹرانسفر کرنے کا اہل نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ڈرلوں کی فراہمی سے دالوں کی کاشت اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ دالوں کی کاشت بذریعہ ڈرل کرنے سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے اور دالوں کی پیداوار میں خود کفالت کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -