سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی بڑھائی جائے:سردارالیاس خان

سعودی عرب کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی بڑھائی جائے:سردارالیاس خان

  

 دمام (محمد اکرم اسد سے) پاکستان اور سعودی عرب کے دوران تجارتی اور معاشی تعلقات کو بڑھاوا دینا وقت کی اہم ضرورت جبکہ پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی کھپت بڑھانے کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس وقت مملکت سعودی عرب میں کئی سو ترقیاتی منصوبے زیر تکیل ہیں جن کے لئے ہنر مند افراد کی بہت ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ممتاز بزنس مین دالتمیسی گروپ آف کمپنیز کے نائب صدر سردار محمد الیاس خان نے یہاں نئے آنے والے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے سفیر پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکتانیوں کی بڑی تعداد مملکت میں اہم عہدوں پر فائز ہے جن کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ ان پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کے لئے دھڑکتے ہیں اور وہ دلوں میں وطن کے لئے کچھ کر گزرنے کی تمنائیں لئے ہوئے ہیں۔ ان سے سفارتخانے کو رابطے بڑھانے ہوں گے۔ سردار الیاس خان نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت نے خاص طور پر تعمیراتی شعبے میں اعلیٰ خدمات دے کر اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس طرح ہمارے ڈاکٹر، انجینئرز، ٹیکنیشن اور دیگر شعبوں میں اپنے آپ کو منوا چکے ہیں۔ سفیر پاکستان اس طرف خصوصی توجہ دیں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان منظور الحق نے سردار الیاس خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی مصنوعات اور افرادی قوت میں اضافے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ہر اس پاکستانی سے رابطہ کریں گے جو پاکستان کے لئے سودمند ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو سفارت خانہ بہتر خدمات جس میں قونصل سروسز سمیت بہم کے لئے ہمہ تن گوش رہے گا جن کو مملکت کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ یہاں مقیم پاکستانیون کو ان کے دروازوں پر جاکر قونصلر سروسز مہیا کی جاسکیں۔ اس طرح کمیونٹی سکولوں میں بھی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ نادرا کارڈز کے حصول میں مشکلات/ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان عرصہ دراز سے ایمبیسی اور پاکستانی کمیونٹی کو سروسز مہیا کررہے ہی ں جو کہ ان کے اندر پاکستانیت کا جنون ہے جو وہ اپنے ہم وطنوں کی خدمات میں استعمال کررہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور عظیم قوم ہے جو جلد چیلنجز پر قابو پالے گی۔    انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے صحیح پالیسی اختیار کی ہے جس سے نہ صرف دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ معیشت کو بھی فروغ ملے گا، جس کے نتائج جلد آنے شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے تاکہ ہمارے بچوں اور بچیوں جو ہمارا مستقبل میں بہتر تعلیمی سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ مملکت سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں اور اپنی تعداد، وقت، ریسورسز دونوں ملکوں کی اکانومی کو بہتر بنانے میں صرف کریں۔ سفیر پاکستان کے ساتھ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سید حماد عابد اور معین الدین میمن بھی موجود تھے۔ جن اہم پاکستانیوں نے شرکت کی ان میں ملک کاظم، خواجہ احسان قادر، کامران بٹ، محمد ہادی، مقصود احمد اعوان، نیئر ملک، قیوم اشرف، سردار ندیم آزاد، رضوان احمد، عزیز ارشد، وحید اسلم، اشتیاق، نصراللہ ملک، ابرار حسین، نیاز احمد، پرویز ملک، مصباح بابر، خلیل احمد چودھری، ساجد عباسی اور بشیر بھٹی ودیگر شامل تھے۔

مزید :

کامرس -