ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے جنید خان کی فٹنس کا آج جائزہ لیا جائیگا

ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے جنید خان کی فٹنس کا آج جائزہ لیا جائیگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ فاسٹ باؤلر جنید خان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں ان کی شمولیت کا فیصلہ آج کرے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق جنید خان کی فٹنس کے حوالے سے مثبت اشارے نہیں مل رہے ہیں۔جنیدخان جب بھاگنا شروع کرتے ہیں تو پھر تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔انہوں نے ابھی بولنگ کا آغاز بھی نہیں کیا ہے۔پیر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی فٹنس کے بارے میں حتمی جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کھلاڑی کے بارے میں درخواست دے گا دوسری طرف جنید خان کا کہناہے کہ ورلڈ کپ کھیلنا میرا خواب ہے اور مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹ ہوکر ٹیم کی جانب سے اس میگا ایونٹ میں کھیلوں گا اور میری کوشش ہوگی کہ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -