پاک کیوی دوسرا ون ڈے کل نیپئر میں کھیلا جائے گا

پاک کیوی دوسرا ون ڈے کل نیپئر میں کھیلا جائے گا

  

 نیپئر ( نیٹ نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل یپئرمیں کھیلا جائے گا۔میزبان نیوزی لینڈکو سیریز میں 1-0سے برتری حاصل ہے مصباح اس میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ دورے کے تمام اخراجات نیوزی لینڈ بورڈ ادا کررہاہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب12فروری میلبورن میں ہورہی ہے جبکہ ایک اور میزبان ملک نیوزی لینڈ اپنی تقریب کرائسٹ چرچ میں کرائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور منیجر نوید اکرم چیمہ میلبورن میں افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ مصباح ورلڈ کپ کے کپتانوں کے فوٹو سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -