سپورٹس بورڈ پنجاب کے عارضی پی آر او کو جھوٹی خبروں دینے پر تبدیل کرنیکا فیصلہ

سپورٹس بورڈ پنجاب کے عارضی پی آر او کو جھوٹی خبروں دینے پر تبدیل کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سپورٹس بورڈ نے ذرائع ابلاغ کو غلط اطلاعات فراہم کرنے ، جھوٹی پریس ریلیزز تیارکرنے اور صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر عارضی طور پر پبلک ریلشن آفیسر کے طور پر کام کرنیوالے عبدالراؤف روفی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جھوٹی پریس ریلیز بنانے اور صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے الزامات کی وجہ سے محکمہ نے پی آر او کی تبدیلی کافیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی بھرتی ہونے کی وجہ سے عارضی پبلک ریلیشن آفیسر سپورٹس بورڈ سے ہرماہ 48ہزار روپے تنخواہ لیتے رہیں گے، اس سلسلے میں انہیں ڈی جی سپورٹس بورڈ کا پی اے کا درجہ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے یاد رہے کہ ان کے خلاف کافی عرصہ سے شکایات آرہی ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔