پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر17ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر17ٹیم کا اعلان کردیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر ٹیموں کی سیریز کا پھر سے آغاز کردیا۔ آئندہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر17 ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر17ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن وسیم حیدر کو اعظم خان کی جگہ جونیئر ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ معین خان منیجر نہیں ہونگے۔ علی ضیاء کو منیجر برقرار رکھا ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد ذوہیب، یوسف بابر، شاہد علی خان، غلام حیدر، عثمان خان، عمیر مسعود (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، سیف علی غوری ،محمد عمر ، غلام مرتضیٰ، محمد شفیع، اکرم اللہ نیازی، شاداب خان ،محمد اصغر، ریزرو کھلاڑیوں میں راؤ عرفان، منیب الرحمن، ذیشان بابر، احمد سلطانِ اور حسن خان، علی ضیاء منیجر، وسیم حیدر کوچ، یاسر ملک ٹرینر، ڈاکٹر سید محمد اسد فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد انالسٹ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -