ٹاون شپ گرین کرکٹ کلب نے اینکر کرکٹ کلب کو ہرا دیا

ٹاون شپ گرین کرکٹ کلب نے اینکر کرکٹ کلب کو ہرا دیا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ٹاون شپ گرین کرکٹ گراونڈ میں ٹاون شپ گرین کرکٹ کلب نے اینکر کرکٹ کلب کو باآسانی 9وکٹوں سے زیر کیا اینکر کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنائے رضوان محمود نے 62، ظہیر الدین نے 44اور محمد سلیمان نے 33رنز بنائے مبشر اعجاز نے 2، احسان اللہ ، حسن عارف اور محمد بشارت نے 1,1وکٹ حاصل کی ٹاون شپ گرین نے ہدف 1وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا مبشر اعجاز نے 119ناٹ آوٹ اور عمران حسین نے 63رنز بنائے سٹیگ کرکٹ گراونڈ میں سٹیگ کرکٹ کلب نے نیو نیشنل جمخانہ کو 24رنز سے مات دی سٹیگ کلب نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے محمد سعد نے 63اور ذیشان علی نے 45رنز کی نمایاں اننگ کھیلی بابر علی نے 3وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں نیو نیشنل جمخانہ 151رنز پر پویلین لوٹ گئی سلمان غفور نے 76اور احمد نسیم نے 30رنز بنائے حسین طلعت نے 4اور حیدر علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ماڈل ٹاون گرین کرکٹ گراونڈ میں ماڈل ٹاون گرین کرکٹ کلب نے فاران جمخانہ کو 71رنز سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -