ہائر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سٹیٹ بنک نے جیت لیا

ہائر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سٹیٹ بنک نے جیت لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ہائر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے 2014/2015 کا فائنل نیشنل بنک آف پاکستان اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیم نے دو وکٹوں سے جیت لیا نیشنل بنک آف پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 279 رنز بنائے محمد نواز نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی رضوان حیدر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہدف کے تعاقب میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیم نے ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے مختار احمد نے 60 جبکہ نوید یاسین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی مین آف دی میچ کا ایوارڈ محمد نیشنل بنک کے محمد نواز کو دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی