ورلڈ کپ ، کرس گیل کی فٹنس ایک سوالیہ نشان ہوگی،ڈریوڈ

ورلڈ کپ ، کرس گیل کی فٹنس ایک سوالیہ نشان ہوگی،ڈریوڈ

جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی فٹنس ایک سوالیہ نشان ہوگی ۔ ایک بھارتی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کرس گیل ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ماضی میں انہوں نے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا ہے لیکن اس ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ان کاذہن اس ورلڈ کپ کیلئے تیار اور کیا وہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تین ملکی سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کا ارسرنو جائزہ لینا ہوگا اور ورلڈ کپ سے قبل اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھی اگر ایسی ہی کارکردگی برقرار رہی تو بھارت اپنے اعزاز کا دفاع میں ناکام رہ سکتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی