جاوید میموریل کرکٹ کلب نے راوی کرکٹ کلب کو شکست دیدی

جاوید میموریل کرکٹ کلب نے راوی کرکٹ کلب کو شکست دیدی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)کارسن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں جاوید میموریل کرکٹ کلب نے راوی کرکٹ کلب کو 260رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جاوید میموریل نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 347رنز بنائے محمد انور نے 95، رضا سلطان نے 77ناٹ آوٹ اور محمد وارث نے 73رنز بنائے اسحاق ارشاد نے 3اور عاصم حسین نے 2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں راوی کرکٹ کلب صرف 87رنز پر ڈھیر ہوگئی خرم شہزاد نے 33رنز بنائے نوید خلیل نے 2، محمد یوسف خان اور رونی پرویز نے 2,2وکٹیں حاصل کیں محمد انور مین آف دی میچ قرار پائے چاند میموریل کرکٹ گراونڈ میں مسلم جمخانہ نے محبوب پارک جمخانہ کو 4وکٹوں سے زیر کیا محبوب پارک نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے وقاص سلیم نے 40اور محمد مدثر نے 26رنز کی اننگ کھیلی مسلم جمخانہ نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا کاظم شاہ نے 34اور محمد متین نے 30رنز کی نمایاں اننگ کھیلی حارث نصیر نے 3کھلاڑی آوٹ کیے نواز شریف سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ میں کریسنٹ کرکٹ کلب نے ماؤ جمخانہ کو 5وکٹوں سے مات دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی