ورلڈکپ سے قبل بھارت کیلئے دورہ آسٹریلیا ڈرونا خواب ثابت ہوا

ورلڈکپ سے قبل بھارت کیلئے دورہ آسٹریلیا ڈرونا خواب ثابت ہوا

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز)ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیامیں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پورے دورے میں نمایاں رہی، سائیڈمیچزہوں یاٹیسٹ یاپھر تین ملکی سیریزٹیم انڈیادومہینے میں ایک بھی میچ جیت نہ سکی ۔گذشتہ برس نومبرکے آخرمیں بھارتی ٹیم آسٹریلیاپہنچی تھی جہاں اسے دوسائیڈمیچزکے علاوہ چارٹیسٹ اورتین ملکی ون ڈے سیریزمیں حصہ لیناتھا،سب سے پہلے نومبراوردسمبرمیں کھیلے گئے دودوروزہ سائیڈمیچزبھارت کے ڈراہو ئے جس کے بعدچارٹیسٹ کی سیریزکاآغازہوا، مہندر سنگھ دھونی کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے ویرات کوہلی کی ٹیم کوپہلے دوٹیسٹ میں شکست کا سامناکرناپڑا،دھونی تیسرے ٹیسٹ میں واپس آئے تومیلبرن میں کھیلاگیامیچ برابری پرختم ہوا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -