ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے پاس زیادہ وقت نہیں،وسیم اکرم

ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے پاس زیادہ وقت نہیں،وسیم اکرم

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے پاس زیادہ وقت نہیں،آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی پیچوں پرایڈجسٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے ، وارم اپ میچوں کو ورلڈ کپ کی تیاری نہیں کہا جاسکتا۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو دیکھا جائے تو وہ ایک طویل عرصے سے زیادہ آسٹریلیا میں موجود ہے اور اس نے بہت زیادہ میچز بھی کھیلے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی ٹیم کی تین ملکی سیریز میں شکست سب کے سامنے ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی