حافظ عمران بٹ ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے آڈٹ کمیشن کے چیئرمین نامزد

حافظ عمران بٹ ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے آڈٹ کمیشن کے چیئرمین نامزد

 اسلام آباد (اے پی پی) ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد یوسف المانا (قطر) نے پاکستان کے حافظ عمران بٹ کوایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے آڈٹ کمیشن کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔  ، ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدرمحمد یوسف المانا اور سیکرٹری جنرل محمد حسن جالودنے حافظ عمران بٹ کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی ہے کہ حافظ عمران بٹ ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے، واضع رہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ایشین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے کسی پاکستانی کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی