آسٹریلین اوپن، مارٹینا ہنگس اور لینڈر پائز نے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن، مارٹینا ہنگس اور لینڈر پائز نے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
آسٹریلین اوپن، مارٹینا ہنگس اور لینڈر پائز نے مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلین اوپن، مارٹینا ہنگس اور ان کے بھارتی جوڑی دار لینڈر پائز نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ڈینیئل نیسٹر اور کرسٹینا ملڈینووچ کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی نامور ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور اور ان کے بھارتی پارٹنر لینڈر پائز نے تھرڈ سیڈڈ کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور کرسٹینا ملڈینووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔