نووک نے آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا

نووک نے آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا

  

 ملبورن(نیٹ نیوز) سربیا سے تعلق رکھنے والے نمبر ون ٹینس سٹار نووک جانکوچ نے آسٹریلین اوپن کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا انہوں نے یہ ایونٹ پانچویں مرتبہ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میں انہوں نے حریف اینڈی مرے کو شکست سے دوچار کیا تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اس فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جسے بالآخر سربین نووک نے اپنے نام کرلیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی جس کی بہت خوشی ہے میں مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا ایونٹ جیتنے کے لئے بہت محنت کی پرستاروں نے جس محبت کا اظہار کیا میں اس پر ان کا شکرگزار ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -